لاکھوں عازمین حج میدان عرفات روانہ ، رکن اعظم وقوف عرفہ بھی آج ادا کیا جائیگا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 ستمبر 2016 11:58

لاکھوں عازمین حج میدان عرفات روانہ ، رکن اعظم وقوف عرفہ بھی آج ادا ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11ستمبر۔2016ء) لبیک اللھم لبیک کی صداؤں میں لاکھوں عازمین منیٰ سے میدان عرفات طرف روانہ ہوگئے ۔ رات خیموں کے شہر میں گزاری ، رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا ۔ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے علالت کے باعث خطبہ حج سے معذرت کر لی ، ان کی جگہ الشیخ صالح بن حمید خطبہ حج دیں گے ۔ لبیک اللھم لبیک کی صداؤں میں عازمین منی سے میدان عرفات پہنچ رہے ہیں ۔

عازمین نے رات خیموں کے شہر میں گذاری اور پوری رات عبادت میں مصروف رہے ، نماز فجر کے بعد میدان عرفات کی جانب روانہ ہوئے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا ۔ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے علالت کے باعث خطبہ حج سے معذرت کی ہے ۔ ان کی جگہ الشیخ صالح بن حمید خطبہ حج دیں گے ۔

(جاری ہے)

عازمین مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے ۔ نماز ظہر و عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی ۔

عرفات میں دن بھر قیام اور مغرب کی اذان کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں نماز مغرب اور عشا اکھٹی ادا کی جائے گی ۔ رات بھر مزدلفہ میں کھلے میدان اور پہاڑوں پر قیام کریں گے وہاں سے شیطان کو مارنے کے لئے کنکریاں جمع کریں گے ۔ جحاج کرام 10 ذی الحج کو فجر کی نماز کے بعد منیٰ روانہ ہوں گے ، وہاں شیطان کو کنکریاں ماریں گے ، قربانی کرنے اور سر منڈوانے کے بعد احرام کھول دیں گے ۔ حجاج مسجد حرام پہنچ کر طواف زیارت کریں گے اور واپس منی آ جائیں گے ۔ وہاں باقی شیطان کو کنکریاں ماریں گے ۔ حجاج کرام گھروں کو واپسی سے پہلے طواف وداع کریں گے ۔