پنجاب میں کم عمری میں شادیوں کے حوالے سے کونسلنگ کے عمل کو فعال بنایا جارہا ہے، صوبائی وزیر بہبود آبادی

اتوار 11 ستمبر 2016 16:18

لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء ) صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں کم عمری میں شادیوں کے حوالے سے کونسلنگ کے عمل کو فعال بنایا جارہا ہے، تمام فیملی ہیلتھ سنٹرز اور فیملی ہیلتھ کلینکس میں مانع حمل ادویات اور سرجیکل سامان مکمل کیا جا چکا ہے، یہاں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ بہبود آبادی کے پروگرامز سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے توسط سے جوائنٹ کمپین چلائی جارہی ہے جس میں پرائیویٹ چینلز کے کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی اور سرائیکی چینلز کے ذریعے فیملی پلاننگ سے متعلق تمام پیغامات سے لوگوں کو روشناس کروایا جارہا ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی سطح پر چلنے والی تمام جاری سکیموں کو بھی کامیابی بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ کم عمری میں شادیوں کے حوالے سے کونسلنگ کے عمل کو فعال بنایا جارہا ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ 117 مانیٹرنگ ایوالیوشن اسسٹنٹس کو بھرتی کیا جا چکا ہے،انہیں انڈرائیڈ ٹیبلٹس اور موٹر سائیکلز دی گئی ہیں جو بہبود آبادی کے مراکز کا اچانک دورہ کرتے ہیں یہ تجربہ سٹاف کی مانیٹرنگ میں خاصا سود مند ثابت ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :