جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے فاٹا میں رواج ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کردیا

فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کے کچھ سفارشات پر اعتراض ہے ہم چاہتے ہیں کہ فاٹا اصلاحات کا عمل تیز بنایا جائے،امیر جماعت اسلامی مشتاق احمدخان

اتوار 11 ستمبر 2016 16:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے فاٹا میں رواج ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کر تے ہو ئے فاٹا میں شریعت ریگولیشن نافذکر نے کامطالبہ کردیا ہے المرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد نے رواج ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کر تے ہو ئے کہا ہے کہ فاٹا میں نہ صرف شریعت ریگولیشن قائم کیا جائے بلکہ فاٹا کو صنعتی زون اور تمام بنیادی سہو لیات سے اراستہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کے کچھ سفارشات پر اعتراض ہے ہم چاہتے ہیں کہ فاٹا اصلاحات کا عمل تیز بنایا جائے ،جماعتی اسلامی کے امیر سراج الحق کی سر براہی میں فاٹا مسئلے پر ایک جرگہ بنایا جائے اور فاٹا میں فی الفوربلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی کیا جائے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ 2018 تک فاٹا کے تمام مسائل حل کئے جائے انہوں نے کہا کہ بینک اف خیبر کی غیر مشروط معذرت پر جماعت اسلامی اور صو بائی وزیر خزانہ سوخرو ہو ئے ہیں بینک نے معافی مانگ لی ہے انکا مزید کہنا تھا کہ تما م ائی ڈی پیزکی باعزت طور واپسی یقینی بنایا جائے۔