تھانہ نصیر آباد پولیس نے 04مبینہ ڈکیت گرفتار کر لیے

اتوار 11 ستمبر 2016 16:54

راولپنڈی۔11ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) تھانہ نصیر آباد پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 04ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ نصیر آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ بھاٹہ چوک علاقہ میں کچھ مشکوک افراد بیٹھے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان عید محمدمسلح پستول 30بور معہ 05روند ، علی مسلح پستول 30بور معہ05روند، یاسرحیات 1عدد ریوالور 32بور معہ06روند اور الیاس کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :