سندھ او ر پنجا ب میں ٹر یفک حا دثا ت، 12 افراد جا ں بحق ، متعدد زخمی

پیر 12 ستمبر 2016 13:09

سانگھڑ۔ حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) سندھ او ر پنجا ب میں ٹر یفک کے دو مختلف حا دثا ت میں 12 افراد جا ں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے ،جا ں بحق اور ز خمیو ں میں خواتین اور بچے بھی شا مل ہیں تفصیلا ت کے مطا بق سانگھڑسے ٹنڈو آدم جانے والی مسافر کوچ اور سجاول سے سانگھڑ آنے والی ملاح برادری کی وین ٹنڈو آدم کے قریب شاہ بیگ مری کے مقام پر ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں موقع پر ہی 7 افراد جاں بحق ہوئے جس میں زہرا ، سومار ، ھوا، عمر، جمن اور نصرین شامل تھے جب کہ ایک لاش کی شناخت نہیں ہوئی۔

حادثے کے بعد زخمیوں کو حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ، کوچ کا ڈرائیور واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ ملاح برادری سے تعلق رکھنے والے افراد مزدوری کرنے کے لیے سانگھڑ آرہے تھے۔

(جاری ہے)

ادھر حسن ابدال کے علاقے ہری پور ہزارہ روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثہ میں ٹرک کی ویگن سے ٹکر میں پانچ افراد موقعہ پر جاں بحق ہو گئے۔ جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دس افراد کو قریبی اسپتال ہری پور منتقل کر دیا گیا ہے۔

ویگن راولپنڈی سے ہری پور جا رہی تھی۔ ۔ دوسری جانب لکی شاہ صدر کے قریب انڈس ہائی وے پر بس کاٹائر پھٹنے کی وجہ سے بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں4 خواتین اور2 بچوں سمیت 12افراد زخمی ہو گئے جنہیں سیہون ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک بچے کو تشویشناک حالت میں لایا گیا ہے جس کا علاج جاری ہے

متعلقہ عنوان :