سکھ مسلم شادیاں، مسلح افراد نے برطانیہ میںموجود گردوارے پر قبضہ کر لیا
سمیرا فقیرحسین پیر 12 ستمبر 2016 13:46
برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء) : سکھ مسلم شادیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کچھ مسلح افراد نے برطانیہ میں موجود گردوارے پر قبضہ کر لیا۔ برطانوی پولیس نے سکھ مسلم شادیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے 55 افراد کو گرفتار کیا تھا جن کے قبضے سے بلیڈز بھی برآمد کیے گئے تھے۔ مسلح افراد کے ایک گروہ کے گردوارے میں داخل ہونے کے بعد سینٹرل انگلینڈ میں موجود گردوارے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
پولیس چیف ڈیوڈ نے بتایا کہ مسلح افراد سے تیز دھاری ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ تاہم اس قبضے کے دوران کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ سندھ کونسل برطانیہ کے سیکرٹری جنرل گرمیل سنگھ کہ احتجاجی گردوارے میں زبردستی نہیں بلکہ عام سیاحوں کی طرح داخل ہوئے۔(جاری ہے)
گردوارے میں داخل ہونے کے بعد مظاہرین نے عبادت کی جس کے بعد انہوں نے سکھ اور غیر سکھ کے مابین ہونے والی شادی کی مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہب میں شادی ایک پاکیزہ اور مقدس بندھن ہے جسے ہم نے کبھی ذات پات کی بیڑیاں نہیں پہنائیں لیکن ایک مخصوص نظریے کے مطابق شادی محض اپنی ہی ذات، مذہب اور برادری میں ہونی چاہئیے۔ انگریزی اخبار کے مطابق ایک احتجاجی نے فیس بُک لائیو کے ذریعے نے گردوارے میں شادی کے دوران ہوئی بد مزگی کی ویڈیو اپ لوڈ کی۔ جبکہ عینی شاہد نے بتایا کہ مظاہرین بظاہر پُر امن معلوم ہوتے تھے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ میں نے گردوارے کے گیٹ پر لوگوں کا ہجوم دیکھا لیکن وہ نہایت پُر امن تھے اور انہوں نے کوئی نعرے بازی بھی نہیں کی۔ دوسری جانب سکھوں کے دوسرے گروپ کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے مظاہرین کے پاس سکھوں کا کرپان (سکھوں کا خنجر) بھی موجود ہے۔ اس گروپ نے اس واقعہ پر پولیس اور میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں موجود سکھ کمیونٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.