سانحہ آرمی پبلک اسکول کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 ستمبر 2016 11:52
لوئر دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر 2016ء): سانحہ آرمی پبلک اسکول کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پولیس نے لوئر دیرمیں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کر گرفتار کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد سانحہ آرمی پبلک اسکول میں سہولت کاری میں ملوث تھے۔ لوئر دیر کے ڈی ایس پی ہدایت اللہ نے بتایا کہ مرکزی سہولت کار کے ساتھ دیگر 4 دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ہدایت اللہ نے بتایا کہ اسلام وزیر کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر ہے اور اس کا تعلق رباط سے ہے۔ وزیر عُرف مفتی آرمی پبلک اسکول کی منصوبہ بندی میں ملوث اورنگزیب عُرف عمر خلیفہ کا سہولت کار تھا۔ مزید یہ کہ اسلام وزیر لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے رہنما اور پولیس اہلکار کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے۔(جاری ہے)
ڈی ایس پی ہدایت اللہ نے مزید بتایا کہ اسلام وزیر 23 مختلف مذہبی سیمینارز میں تعلیم بھی دیتا رہا ہے اور مبینہ طور پر اس کے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے ماسٹر مائنڈ سے بھی روابط ہیں۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد اسلام وزیر پہلے سعودی عرب اور پھر افغانستان فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ سہولت کار اسلام وزیر اور دیگر گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول 16 دسمبر 2014ء کو پیش آیا تھا جس میں 133 طلبا شہید ہو گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.