اقتصادی راہداری منصوبہ کو کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے،منصوبہ پاکستانی اور چینی قوم کے شاندار مستقبل کی ضمانت ہے،راہداری منصوبہ کی موثر تکمیل پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بننے میں معاونت فراہم کریں گے،چینی نائب وزیر لی جون
جمعہ 16 ستمبر 2016 19:18
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) کمیونسٹ پارٹی آف چین کی مرکزی کمیٹی کے نائب وزیر لی جون نے کہا ہے کہ چین پاک چین اقتصادی راہداری کو کسی صورت بھی ناکام نہیں ہونے دے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق لی جون نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستانی اور چینی قوم کے شاندار مشترکہ مستقبل کی ضمانت ہے،چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی موثر تکمیل سے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بننے میں معاونت فراہم کرتا رہے گا،باہمی تعاون اور تبادلوں کے فروغ سے دونوں اقوام کا فائدہ ہے،اسٹریٹجک شراکت داری اہداف کے حصول کیلئے ناگزیر ہے،راہداری منصوبہ کے آسان اہداف کو پہلے جبکہ مشکل اہداف کو بعد میں حاصل کیا جائیگا تاکہ اسے بروقت مکمل کیا جاسکے،رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ راہداری منصوبہ کے بارے میں عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے میڈیا کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی اہمیت کے بارے میں معلومات عوام تک پہنچائی جاسکے اقتصادی راہداری ایک عظیم سرمایہ کاری ہے،جسے باہمی تعاون کے تحت چین نے پاکستان میں شروع کیا ہے،اس منصوبہ سے پاکستان اور چین کو بیش بہا فوائد حاصل ہوں گے اور یہ دونوں اطراف عوام کے معیارزندگی کو بہتر بنائے گا۔
(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.