ایف سی اورحساس ادارے کاسوئی میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کاایک دہشت گرد ہلاک ، دوسرا زخمی

فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگئے

جمعہ 16 ستمبر 2016 22:15

ایف سی اورحساس ادارے کاسوئی میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن، فائرنگ ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء ) فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے سوئی کے علاقے دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کاایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا فائرنگ سے ایف سی کے دواہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے سوئی کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن کی جس کے نتیجے فائرنگ کے تبادلے کالعدم تنظیم کاایک شرپسند ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے دوران ایف سی کے دواہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے 400کلوگرام بارود،ایک عدد دیسی ساختہ بم آئی ای ڈی ،300میٹر ڈیٹونیٹنگ کورڈ ،40میٹرفیوزکورڈ اوردیگرتخریبی مواد برآمدکرکے قبضے میں لے لیں ۔ایف سی ترجمان کے مطابق ہلاک اورزخمی دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں ،سرکاری املاک کونقصان پہنچانے میں ملوث تھے مزید تفتیش جاری ہے ۔