کوئٹہ ، فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں کانگو کے شبہ میں متاثرہ افغان مہاجر لڑکی کو داخل کرا دیا گیا
جمعہ 16 ستمبر 2016 23:32
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء ) کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں کانگو کے شبہ میں متاثرہ افغان مہاجر لڑکی کو داخل کرا دیا گیا جبکہ پہلے سے زیر علاج ایک مریض اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔
(جاری ہے)
فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر عباس نوتکانی کے مطابق کو ئٹہ میں قائم وارڈ میں عید کے 3دنوں میں کسی بھی مریض کو نہیں لایا گیا لیکن سنجاوی سے تعلق رکھنے والا ایک کانگو کا مریض اورنگز یب جو زیر علاج تھا جانبر نہیں ہو سکا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔
انہوں نے بتایاکہ مجموعی طور پر اب تک مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12ہوگئی ہے جبکہ اب تک 106افراد کو کانگو کے شبہ میں علاج کیلئے لایا جاچکا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں ایک 16سالہ افغان مہاجر لڑکی کو کانگو کے شبہ میں ہسپتال داخل کرایاگیا ہے جس کے خون کے نمونے تشخیص کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.