افغان صدر بھارت کی زبان بول رہے ہیں جو ان کی حیثیت کے منافی ہے ٗ وزیر دفاع
افغان صدر اپنے مہاجرین کو واپس لے جائیں ، افغان مہاجرین کے جانے کے بعد دہشت گردوں سے تعاون کا الزام لگا تو جوابدہ ہونگے،افغانستان ہماری تجارت کے راستے روکتا ہے تو ہمارے پاس متبادل روٹ موجود ہیں، افغانستان کو بغیر کسی تاخیر کے چاہ بہار بندرگاہ کا استعمال شروع کردینا چاہیے ٗخواجہ آصف
ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان صدر بھارت کی زبان بول رہے ہیں جو کہ ان کی حیثیت کے منافی ہے، افغان صدر اپنے مہاجرین کو واپس لے جائیں ، افغان مہاجرین کے جانے کے بعد دہشت گردوں سے تعاون کا الزام لگا تو جوابدہ ہونگے۔افغانستان ہماری تجارت کے راستے روکتا ہے تو ہمارے پاس متبادل روٹ موجود ہیں۔
افغان صدر کے بھارت میں پاکستان مخالف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں پاکستان کے خلاف بیانات نہیں دینے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کو بغیر کسی تاخیر کے چاہ بہار بندرگاہ کا استعمال شروع کردینا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افغان صدر کو اندرونی مسائل کا سامنا ہے، افغان صدر اشرف غنی اپنے اقتدار کا توازن برقرار رکھنے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان کی کسی دوسرے ملک سے دوستی پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم افغان قیادت کو پاکستان کیخلاف بیانات نہیں دینے چاہئیں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افغان صدر کو کالعدم تحریک طالبان کے رہنماء ملا فضل اﷲ کے حوالے سے ثبوت پیش کئے ہیں مگر افغانستان نے فضل اﷲ کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.