محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے شہر بھر میں ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان شروع کر دیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے شہر بھر میں ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان شروع کر دیا ‘ اب ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر صرف چالان ہی نہیں ہونگے بلکہ گاڑیاں بھی بند ہوں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پہلے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر روڈ چیکنگ کے دوران کاغذات رکھ کر چالان کیا جاتا تھا لیکن اب ایکسائز کی جانب سے امپانڈنگ فسیلیٹی شروع کرنے کے بعد گاڑیوں کے چالان کے ساتھ ساتھ انہیں بند بھی کیا جائے گا۔

گاڑیوں کے مالکان ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے بعد ہی اپنی گاڑیاں حاصل کرسکیں گے۔ای ٹی او عدیل امجدنے کہا کہ رواں سال کی نسبت ایک ماہ اضافی گریس پیریڈ دیا، اس دوران بھی جن لوگوں نے اپنے ٹوکن ٹیکس نہیں ادا کیے ان کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے جبکہ غیرنمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے جارہے ہیں محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے شہری اپنی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس جلد ادا کریں تاکہ سڑک پر چیکنگ کے دوران فیملی کے ساتھ سفر کرتے ہوئے شرمندگی سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :