(ن) لیگ نے پر امن کارکنوں پر جارحیت دکھائی تو خود نقصان کی ذمہ دار ہوگی، تحریک انصاف کے رہنما ہمت اور حوصلے میں کسی سے کم نہیں

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 17 ستمبر 2016 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) وزیراطلاعات خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے پر امن کارکنوں پر جارحیت دکھائی تو خود نقصان کی ذمہ دار ہوگی، تحریک انصاف کے رہنما ہمت اور حوصلے مین کسی سے کم نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ کے دوران اگر (ن) لیگ نے پر امن کارکنوں پر جارحیت دکھائی تو لڑائی کارکن میں بلکہ ارکان اسمبلی اور قیادت میں ہوگی اور (ن) لیگ نقصان کی خود ذمہ دار ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن ہمت اور حوصلے میں کسی سے کم نہیں ہیں ۔