محکمہ خزانہ نے یونین کونسلز کے دفاتر کے کرائیوں،عمارتوں اور سامان کی مرمت سمیت بلوں کیلئے 7 کروڑ70 لاکھ کا فنڈ جاری کردیا ‘ذرائع
ہفتہ 17 ستمبر 2016 23:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) صوبائی محکمہ خزانہ نے لاہوربھر کی نئی و پرانی یونین کونسلز کے دفاتر کے کرائیوں،عمارتوں اور سامان کی مرمت سمیت بلوں کیلئے 7 کروڑ70 لاکھ کے فنڈز جاری کردیئے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے بعد عوامی نمائندوں کو دفاتر کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جسے کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ فنانس نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی نئی و پرانی یونین کونسلز کیلئے پینسٹھ کروڑ سات لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں محکمہ فنانس کی جانب سے جاری ہونے والے فنڈز متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کے اکانٹ میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔
جاری شدہ فنڈز سے یونین کونسل دفاتر کے کرائے،عمارت اور سامان کی مرمت سمیت بلوں کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔لاہور کی دو سو چھہتر یونین کونسلز کیلئے سات کروڑ ستر لاکھ جاری ہوئے ہیں۔ایک سو چوبیس نئے یوسی دفاتر کے کرا یوں،نئے سامان کی خریداری اور بلوں کی ادائیگی کی مد میں چھ کروڑ بیس لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔ شہر کی پرانی ایک سو پچاس یونین کونسلز کیلئے ڈیڑھ کروڑ جاری ہوئے ہیں۔ متعلقہ فنڈز سے پرانی یوسی عمارتوں اور سامان کی رینوویشن اور بلوں کی ادائیگیاں ہونگی۔ یہ تمام فنڈز ضلعی انتظامیہ کے اکانٹ میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.