چلڈرن ہسپتال میں بڑی کرپشن کی تفصیلات سامنے آگئیں-ڈاکٹرزہاسٹل کے لیے چیزیں خریدے بغیربل ڈال دیئے گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 ستمبر 2016 11:41

چلڈرن ہسپتال میں بڑی کرپشن کی تفصیلات سامنے آگئیں-ڈاکٹرزہاسٹل کے لیے ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر۔2016ء) چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹرہوسٹل کی تعمیرپر حکومتی ادارے کی اہم رپورٹ سامنے آگئی۔چلڈرن ہسپتال میں 32 کروڑ روپے خرچ کردیئے گئے لیکن ڈاکٹروں کو سہولیات فراہم نہ کی گئیں۔2013 میں محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے32 کروڑ روپے کا بجٹ چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر ہاسٹل کی تعمیر کے لیے جاری کیے گئے۔

پراجیکٹ اور ہوسٹل کی بلڈنگ مکمل ہونے کے بعد حکومتی ادارہ مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن نے رپورٹ جاری کی ہے۔ جس میں چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر ہاسٹل کی تعمیرپر انہیں سہولیات میسرنہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ حکومتی ادارے کی اہم رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق32 کروڑ روپے میں تعمیر ہونے والے ہاسٹل میں ہسپتال انتظامیہ اور پبلک بلڈنگ کے حکام کی نااہلی کا ذمہ دار کون ہے؟ چلڈرن ہسپتال میں32 کروڑ روپے خرچ کئے گئے لیکن سہولیات کے لیے ڈاکٹرز کو اشیا فراہم نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق ہوسٹل کی تعمیر کے لیے مختص 32 کروڑ روپے کی رقم میں بھی دس لاکھ روپے کا فرق ڈال دیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق ہوسٹل کے لیے دس اے سی منظورہوئے لیکن دو ہی نصب کئے گئے۔ ہاٹ واٹر بوائلر کولر چھ منظورہوئے لیکن دو ہی خریدے گئے۔ کپڑے پریس کرنے کے لیے نو استریاں منظور ہوئیں لیکن ایک خریدی گئی۔ واشنگ مشینیں نو منظور ہوئیں جبکہ ایک بھی نہ خریدی گئی۔ لاکھوں مالیت کا فرنیچر ابھی تک نہیں خریدا گیا۔ پراجیکٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر ادریس انور بتایا ہے کہ حکومتی رپورٹ پر جلد پبلک بلڈنگ اورہسپتال انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔پراجیکٹ کوآرڈی نیٹر ہوسٹل میں ڈاکٹرز کی سہولیات کے لیے ہرچیز کو مقررہ وقت پر خریدا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :