بھارت پڑوسی ممالک میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کر رہا ہے اور ریاستی دہشت گردی کو تقویت دے رہا ہے۔ تہمینہ جنجوعہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب
میاں محمد ندیم پیر 19 ستمبر 2016 23:23
جنیوا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر۔2016ء) اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کر رہا ہے اور ریاستی دہشت گردی کو تقویت دے رہا ہے۔
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خطاب کے دوران تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیریوں پر کالے قوانین استعمال کیے جارہے ہیں، جن کے تحت ہندوستانی فورسز کو کشمیریوں کے قتل کا اختیار حاصل ہے، جبکہ کشمیر میں تعینات 7 لاکھ سے زائد فوجی اہلکاروں نے خونریزی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
لاپتہ افراد کے حوالے سے ایشیائی فیڈریشن کے چیئر پرسن خرم پرویز کو ہندوستان سے جانے سے روکنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ خرم پرویز کو انسانی حقوق کونسل میں خطاب سے اس لیے روکا گیا کیونکہ وہ کونسل کے ارکان کو کشمیر کے حقیقی حالات سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔اس موقع پر انہوں نے نوم چومسکی سمیت 52 بین الاقوامی دانشوروں کے کھلے خط کا بھی حوالہ دیا، جس میں خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا گیا تھا کہ خرم پرویز کے خلاف ایکشن، کشمیر میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے جبر کی نشانی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.