طلباء کو کتابوں کا مطالعہ روزمرہ معمولات میں شامل کرنا چاہیے، طواف خان

منگل 20 ستمبر 2016 11:55

پشاور۔20ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء)اسلامیہ ماڈل سکول کے پرنسپل طواف خان زازی نے کہاہے کہ کتاب انسان کی ایک بہترین دوست ہے‘ ہوش سنبھالتے ہی انسان کو کتابوں سے واسطہ پڑتاہے اوریہی کتابیں ہمیں زندگی کے نشیب وفراز‘طرز ‘بودوباش ‘رہن سہن کے آداب زندگی‘ بلند پایہ مصنفین کے خیالات اور حکیمانہ باتیں ہم تک پہنچاتی ہیں ‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامیہ ماڈل سکول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے طلبہ وطالبات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کتابوں کا مطالعہ اپنے روزمرہ معمولات میں شامل کریں اور کتابوں سے دوستی رکھیں ‘کیونکہ کتب بینی کے فوائد کثیر ہیں۔