لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا

جمعرات 18 اپریل 2024 20:46

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز کل (بروز جمعہ ) سے ہوگا۔لاہور بورڈ حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 1لاکھ 95ہزار 600سے زائد امیدواران شرکت کر رہے ہیں، پہلے روز 6مضامین کے امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویژن میں 800سے زیادہ امتحانی سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔امتحانی سینٹرز کے اطراف میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے جبکہ نگران عملے کی ڈیوٹی یقینی بنانے کیلئے ایسنشل سروس ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔ضمنی انتخابات کی وجہ سے دو پیپرز کے لئے متبادل تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔