مسلم بن عقیل کالونی میں ساس بہو کی لڑائی سے دلبرداشتہ پچاسی سالہ اور تیس سالہ دو عورتوں کی خود کشی دونوں جاں بحق

منگل 20 ستمبر 2016 14:53

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 ستمبر۔2016ء) مسلم بن عقیل کالونی میں ساس بہو کی لڑائی سے دلبرداشتہ ایک پچاسی سالہ اور ایک تیس سالہ عورت نے زہر پی کر خود کشی کر لی دونوں جاں بحق۔

(جاری ہے)

مسلم بن عقیل کالونی کے محمد افضل کی پچاسی سالہ بیوی مختاراں نے اپنی بہو ،بیٹے کے ناروا سلوک سے تنگ آکر زہر پی لیا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ اسی کالونی کی محمدیار کی تیس سالہ بیوی فوزیہ نے ساس بہو کی لڑائی میں ماں کی حمایت کرنے پر بیوی فوزیہ نے زہریلی سپرے پی لی اور بیہوش ہو گئی جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :