انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحانات 22 اکتوبر سے شروع ہوں گے

منگل 20 ستمبر 2016 15:08

سرگودھا۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحان کا آغاز 22 اکتوبر بروز ہفتہ سے ہوگا۔ کنٹرولر امتحانات لیاقت علی نوید کے مطابق بغیر لیٹ فیس 20 ستمبر تا تین اکتوبر ‘ دوگنا فیس کے ساتھ چار اکتوبر سے سات اکتوبر اور تین گنا فیس کے ساتھ آٹھ اکتوبر سے بارہ اکتوبر تک داخلہ فارم وصول کئے جائیں گے۔

آرٹس گروپ جماعت گیارہویں پارٹ ون 1295روپے ‘ پرائیویٹ 1345 روپے ‘پارٹ ٹو ریگولر جماعت بارہویں 1295 ‘ پرائیویٹ 1345 روپے اورسند فیس پارٹ ون او رٹو کی 550 ‘550 روپے ‘ریگولر کمپوزٹ 2045 روپے ‘ پرائیویٹ 2145 روپے ‘ سائنس گروپ یادیگر گروپ ریگولر پارٹ ون 1345 روپے ‘ پرائیویٹ 1445 روپے ‘ ریگولر پارٹ ٹو جماعت بارہویں 1345 روپے ‘ پرائیویٹ 1445 روپے اور سند فیس دونوں گروپ پارٹ ون او رٹو کی 550‘ 550 روپے ‘ ریگولر کمپوزٹ 2145 روپے ‘ پرائیویٹ 2345 روپے ‘ دونوں کی سند فیس بالترتیت‘550‘ 550 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

امتحان انٹر میڈیٹ /علوم السنہ شرقیہ امتحانات سالانہ 2016میں داخلہ فارم نہ بھجوانے والے پرائیویٹ امیدواران اس ا متحان میں شامل ہونے کے اہل نہیں ہیں ۔علاوہ ازیں تین گنافیس کے سا تھ داخلہ فارم جمع کروانے والے طلباء کا امتحانی مرکز بورڈ قوانین کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر پر ہو گا او رطالبات کا امتحانی مرکز تحصیل ہیڈکوارٹر ہوگا۔ ریگولر پہلی مرتبہ امتحان میں شمولیت کی صورت میں پارٹ ٹو کمپوزٹ او رمارکس امپروو میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو 550 روپے سرٹیفکیٹ /سند فیس بھی جمع کروانا ہو گی۔

شناختی کارڈ /فارم ب کی مصدقہ نقل کے بغیر داخلہ فارم قابل قبول نہ ہوگا ۔ داخلہ فیس بورڈ کی منظور شدہ یونائٹیڈ بینک لمٹیڈ کی برانچوں میں جمع کروانا ہو گا۔ کسی ایک مضمون پارٹ ون ‘ ٹو میں شرکت کی صورت میں متعلقہ گروپ کی پوری فیس واجب الا داہوگی۔ حکومت کی طرف سے شرح فیس میں اضافہ کی صورت میں متعلقہ اداروں /امیدواروں کو بقایا جات جمع کروانا ہوں گے ۔ نامکمل فارم بھیجنے کی صور ت میں رول نمبر جاری نہیں کیا جائے گا۔ کوائف آن لائن ڈیٹا کے مطابق حتمی تصور ہوں گے او رآن لائن ڈیٹا کے مطابق ہی رول نمبر سلپ جاری کی جائے گی۔