زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کر دارہے ، زرعی ماہرین

بدھ 21 ستمبر 2016 11:58

سرگودھا۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء ) زرعی ما ہرین نے کہا ہے کہ زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کر دارہے ،ملک کی 45 فیصد لیبر فور س زراعت کے شعبے سے وابسطہ ہے۔ زرعی اجنا س کی پیداوار کے سلسلہ میں کسانو ں کا کر دار کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق غذائی تحفظ کیلئے اگر ایسے اقداما ت کے جا ئیں جن سے کسانو ں کی آمدنی میں اضافہ تو پاکستان غذائی اجناس میں مکمل طور پر خود کفیل ہو سکتا ہے۔

کسانو ں کو زرعی مداخل سستے نر خوں فراہم کرنے کے ساتھ ا ن کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفا دہ کرنے کی طر ف راغب کرنے کی ضرورت ہے۔ کسانو ں کو معمولی ما ر ک ا پ پر زیاد ہ قرضے دینے سے کسان خوشحال ہو گا کیونکہ تمام سہولیا ت میسرآنے سے و ہ زراعت اس سے منسلک شعبوں پر زیا د ہ تن دیہی سے توجہ دے سکے گا ۔