وادی زیتون منصوبہ ، کاشتکاروں کو زیتون کے 20لاکھ مفت پودے مفت فراہم کیے جائیں گے
بدھ 21 ستمبر 2016 16:18
(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ زیتون کا تیل کسی بھی دوسرے تیل کی نسبت زیادہ غذائیت بخش اور زیرو کولیسٹرول کا حامل کھانے کا تیل ہے جس کے استعمال سے انسانی جسم کو بھرپور توانائی کے ساتھ دیگر کئی فوائد بھی ملتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گذشتہ برس پوٹھوہار کو وادی زیتون بنانے کے لیے 20لاکھ پودے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر شروع کیے گئے پانچ سالہ منصوبے کے تحت 2015تا2020تک پوٹھوہار کے اضلاع راولپنڈی ،چکوال ،جہلم ،اٹک اور خوشاب میں زیتون کی کاشت کے فروغ کے لیے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے ان علاقوں کے رہائشی زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین کو زیتون کے پودے مفت فراہم کیے جائیں گے،پوٹھوار کے اضلاع کے منتخب کاشتکاروں کو زیتون کے پودوں کی مفت فراہمی کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ۔منصوبے کے تحت زیتون کے پودوں کے مفت حصول کیلئے زرعی اراضی کے مالکان مرد و خواتین درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ درخواست گزار کے پاس زیتون کے باغ کی آبپاشی کیلئے وسائل موجود ہونے چاہئیں ۔ اگر کوئی درخواست گزارذریعہ آبپاشی لگوانا چاہے تو اس منصوبہ کے تحت 70 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ اگر کوئی درخواست گزار ڈرپ اریگیشن لگانے کا خواہشمند ہو تو منصوبہ کے تحت 60 فیصد تک سبسڈی کی سہولت موجود ہے۔ درخواست فارم بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ (باری )چکوال، بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ فتح جنگ، تحقیقاتی ادارہ برائے مونگ پھلی اٹک، تحقیقاتی ادارہ برائے اثمار نوشہرہ ضلع خوشاب اور ڈسٹرکٹ آفیسر واٹر مینجمنٹ جہلم سے مفت حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ درخواست فارم ویب سائٹ www.bari.chakwal.org سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ درخواست بمعہ قومی شناختی کارڈ کی کاپی بنام ڈائریکٹر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ تلہ گنگ روڈ چکوال دستی یا بذریعہ ڈاک جمع کروائے جائیں۔بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال (باری ) کے ڈائریکٹر محمد طارق نے بتایا کہ گذشتہ برس وادی زیتون میں 135ایکڑ اراضی پر تقریباً 48600پودے لگائے گئے جبکہ رواں برس 2500ایکڑ اراضی پر زیتون کے 3لاکھ 37ہزار 5سوپودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.