خواجہ اظہار الحسن کی 3مقدمات میں عبوری ضمانت
بدھ 21 ستمبر 2016 17:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔خواجہ اظہار الحسن نے سندھ ہائیکورٹ سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت سے رجوع کیا۔
درخواست موقف اختیار کیاگیا کہ 22 اگست کی تقریر کے وقت وہ وزیراعلی ہاوس میں تھے۔(جاری ہے)
ایک مقدمے میں پولیس عدم شواہد پر 497 کے تحت رپورٹ عدالت میں پیش کرچکی ہے،الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں لہذا ضمانت منظور کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما اپوزیشن خواجہ اظہار الحسن کی حفاظتی ضمانت پچاس ، پچاس ہزار کیضمانتی مچلکے جمع کرانے پر منظور کی تھی اور7 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیا تھا۔
خواجہ اظہار نے ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی ، جو قائد آباد ،اسٹیل ٹاون اور سپر ہائی وے سائٹ میں درج ہیں۔منتظم عدالت نے پچیس ،پچیس ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے توثیق کیلئے معاملہ اے ٹی سی ون بھیج دیاہے۔مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.