پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ اگلے ماہ کام کا آغاز کر دیگی ٗ وزیر خزانہ کو اجلاس میں بریفنگ
پی ایم آئی سی حکومت کی قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی کو مضبوط بنائے گی ٗوزیر خزانہ سینیٹر محمداسحاق
بدھ 21 ستمبر 2016 18:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی ایم آئی سی) اگلے ماہ کام کا آغاز کر دیگی ۔ بدھ کو پی ایم آئی سی کو فعال بنانے کے عمل پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان تخفیف غربت پروگرام (پی پی اے ایف) قاضی عظمت نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم آئی سی کے بورڈ کا پہلا اجلاس 25 اگست 2016 کو ہوا۔ پی ایم آئی سی کا گورننس سٹرکچر بنایا جا رہا ہے اور شفاف طریقے سے سی ای او کا تقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی نے پی ایم آئی سی کو نان بنکنگ فنانس کمپنی کے طور پر انویسٹمنٹ فنانس سروسز کا لائسنس بھی دیدیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.