مسلم لیگ (ن) کا پاکستان تحریک انصاف کے مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ-شہبازشریف اور چوہدری نثار کے درمیان 24گھنٹے میں دوملاقاتیں- سیاسی صورت حال اور متوقع مارچ پر مشاورت کی گئی۔ حکومت رائے ونڈ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور جلسے کے روز مسلم لیگ ن کے پارٹی دفاتر بند رکھے جائیں گے۔شہبازشریف ‘چوہدری نثار ملاقات میں فیصلہ-عمران خان نے بڑے سیاسی محاذ کیلئے جگہ کا اعلان کر دیا 30 ستمبر کو اڈہ پلاٹ پر ہی جلسہ ہو گا۔ تحریک انصاف
میاں محمد ندیم بدھ 21 ستمبر 2016 18:46
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف کے مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی جانب سے کارکنوں کو جوابی ردعمل دینے سے منع کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں اس حوالے سے اتفاق کیا گیا، ملاقات میں سیاسی صورت حال اور متوقع مارچ پر مشاورت بھی کی گئی۔
ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مارچ کے راستے میں آنے والے نون لیگ کے پارٹی دفاتر بھی بند رہیں گے، جبکہ امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر اعلی پنچاب شہباز شریف کے درمیان 24 گھنٹوں میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔(جاری ہے)
ملاقات میں تحریک انصاف کے متوقع رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ حکومت رائے ونڈ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور جلسے کے روز مسلم لیگ ن کے پارٹی دفاتر بند رکھے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی ورکرز کو کسی قسم کا جوابی رد عمل نہ دینے کی ہدایت کی گئی۔ امن عامہ کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی اور تحریک انصاف کے جلسے کو خلل سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بڑے سیاسی محاذ کیلئے جگہ کا اعلان کر دیا ہے۔اور کہا ہے کہ30 ستمبر کو اڈہ پلاٹ پر ہی جلسہ ہو گا۔ تحریک انصاف انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کرے گی۔ احتجاج کے لئے تین مختلف مقامات زیر غور تھے لیکن قیادت کو بھوبتیاں چوک پسند آیا نہ رائے ونڈ اجتماع کا مقام لہذا قیادت کی جانب سے اڈاپلاٹ پر ہی جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.