فیسکو اپنے صارفین کو بجلی کی بہترین اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، فیسکو چیف
بدھ 21 ستمبر 2016 22:36
فیصل آباد۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم نے کہا ہے کہ فیسکو اپنے صارفین کو بجلی کی بہترین اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے بجلی کے تقسیمی نظام کی بہتری کیلئے سالانہ اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں وہ واسا کے وائس چیئرمین میاں عرفان منان کے ہمراہ کینال روڈ پر 132کے وی سٹیم پاور گرڈسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کینال روڈ ، امین ٹاؤن، جھمرہ روڈ، رضا ٹاؤن اور مدینہ ٹاؤن کے علاقوں میں نئی رہائشی اور کمرشل تعمیرات کے پیش نظر کینال روڈ پر نئے گرڈ کی تعمیر کی اشد ضرورت تھی مگر گرڈکیلئے زمین کی عدم دستیابی کے باعث دشواری کا سامنا تھا۔(جاری ہے)
فیسکوکی درخواست پر وزارت پانی و بجلی بالخصوص سیکرٹری پانی وبجلی محمد یونس ڈھاگہ اور وزیر مملکت عابد شیر علی نے خصوصی دلچسپی لے کر سٹیم پاور سٹیشن میں 12کینال زمین لے کردی اور یوں فیسکو نے 132کے وی سٹیم پاور گرڈسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیااور 3ماہ کے قلیل عرصہ میں 31دسمبر 2016تک اس کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی ۔
گرڈ کی تعمیر پر 27کروڑ لاگت آئے گی اسے فیسکو 7thایس ٹی جی پروگرام کے تحت اپنے وسائل سے مکمل کرے گا۔ اس گرڈ کے بننے سے 66کے وی اور 132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن اور 132کے وی نشاط آباد گرڈسٹیشنوں کو ریلیف ملے گا۔ ٹیکنیکل اور ڈسٹری بیوشن لاسز میں کمی آئے گی اور وولٹیج بہتر ہوں گے ۔ گرڈ بننے کے بعد امین ٹاؤن، جھمرہ روڈ، ہمدرد، رضا ٹاؤن، موبی لنک، سعید کالونی، مدینہ ٹاؤن فیڈروں کا لوڈ اس گرڈ پر منتقل کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.