کشمیر ی عوام بھارت کے پنجہء استبداد سے نجات حاصل کرنے کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، ظلم و جبر سے کشمیریوں کو حق آزادی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، دہشت گردی کے خاتمہ میں افواج پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کے دوران گفتگو
جمعرات 22 ستمبر 2016 15:04
(جاری ہے)
اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر بھی موجود تھے۔ سپیکر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں ملک الحمدللہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ سپیکر نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کی قیادت میں کشمیر کاز کو حل کرنے میں مد د ملے گی اور آزاد کشمیر میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، رانا محمدا قبال خاں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے کوشاں ہیں اور ہر فورم پر موثر انداز میں اس مسئلہ کو اجاگر کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہندوستان70 سال گزرنے کے باوجود استصواب رائے سے پہلوتہی کر کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے،کشمیر کی تیسری نسل غلامی کی زنجیروں سے آزادی کے لیے جدوجہدکرتے ہوئے جوان ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے تاریخ انسانی کے تمام مظالم کو مات دے دی ہے، ایک لاکھ سے زائد کے قریب کشمیر ی جوان شہید ہو چکے ہیں،حصول آزادی کی جدوجہد میں کشمیری اکیلے نہیں ہیں بلکہ پاکستان کا بچہ بچہ ان کے ساتھ ہے، سپیکر نے کہا کہ صحت ،تعلیم اور دہشت گردی جیسے مسائل پر اجتماعی کوششوں سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے، راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی نے یہ بات ثابت کی ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں، عوام کو انصاف مہیا کرنا اور ان کے حقوق کی دیکھ بھا ل کرنا اور ملکی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، بعد ازاں سپیکر نے اسمبلی کیفے ٹیریا میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کے اعزاز میں ناشتہ کا اہتمام بھی کیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.