پاک چین اقتصادی راہداری پر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے،وائس ایڈمرل خان ہشام
پاک بحریہ میری ٹائم انفرا سٹرکچر کے بحری دفاع کو یقینی بنانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے،وائس چیف آف نیول اسٹاف
جمعرات 22 ستمبر 2016 17:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق نے ساحلی علاقوں تربت، مکران، جیوانی اور اورماڑہ میں بحری مشقوں میں مشغول پاک بحریہ کی یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایڈمرل کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور گوادر بندر گاہ کی سکیورٹی خصوصاً پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نبردآزما ہونے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
وائس چیف آف نیول اسٹاف نے اہم ترین میری ٹائم انفراسٹرکچر کے بحری دفاع اور پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی کسی بھی قسم کے خطرات سے حفاظت کے سلسلے میں پاک بحریہ کے عزم صمیم کا اظہار کیا ۔ ایڈمرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو سکیورٹی کی فراہمی اور دشمن کے کسی بھی ناپاک عزم کو خاک میں ملانے کے لئے پاک بحریہ مکمل طور پر تیار ہے۔(جاری ہے)
ساحلی علاقوں میں تعینات پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے گفتگو کے دوران وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق نے میری ٹائم سرحدوں کے مقدس فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں ان کی انتھک محنت، فرض شناسی اور بلند حوصلے کی تعریف کی اور ملکی بحری دفاع کے سلسلے میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.