ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کمالیہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر سزائے موت کے قیدی کو بری کردیا
جمعرات 22 ستمبر 2016 20:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کمالیہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کے قیدی شیر بہادرکو بری کردیا ۔ جمعرات کے روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سزائے موت کے قیدی شیر بہادر کے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
سزائے موت کے قیدی کے وکلاء نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ پیر مال ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مدعی محمد الیاس نے اپنے بھتیجے ارشاد کے قتل کا مقدمہ درج کروا یاتھا ۔
گواہوں نے ٹرائل کورٹ میں فرضی بیان دیئے جن میں واضح تضاد ہے اور ثابت ہوتا ہے چشم دید گواہ موقع پر موجود نہیں تھے مگر اس کے باوجود ایڈیشنل سیشن جج کمالیہ نے شیر بہادر کو 2012ء میں سزائے موت کی سزا سنا دی تھی ۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج کمالیہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شیر بہادر کو قتل کیس سے بری کرنے کا حکم دے دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.