سندھ صوبے میں انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے بے پناہ مواقعے موجود ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ
میں سعودی سرمائیکاروں کو دعوت دیتاہوں کہ وہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقعے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، سعودی قونصل جنرل سے ملاقات
جمعرات 22 ستمبر 2016 21:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ صوبے میں انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے بے پناہ مواقعے موجود ہیں اور میں سعودی سرمائیکاروں کو دعوت دیتاہوں کہ وہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقعے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یا پھر بی او ٹی موڈ کے تحت سندھ میں سرمایہ کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی قونصل جنرل محمد عبداللہ عبدالدائم سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔سعودی قونصل جنرل آج وزیراعلیٰ ہاؤس آئے ہوئے تھے اور انہوں نے صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعہ پر بات چیت کی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سعودی عرب کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمائیکاری کرنے کے بے پناہ مواقعے حاصل ہیں،کیونکہ ہمارے پاس بجلی پیدا کرنے کیلئے کوئلے کے ذخائر اور ونڈ اور سولر انرجی کے کوریڈور بھی موجود ہے،جہاں پر بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس ایک سال کے اندر ہی نصب کئے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے سرمایہ کاری سندھ کے عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔اس موقعے پر سعودی قونصل جنرل نے کہا کہ وہ سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی سے بات کریں گے اور انکو سندھ صوبے میں میسر سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دیں گے،قونصل جنرل محمد عبداللہ عبدالدائم نے کہا کہ کراچی دنیا کا واحد شہر ہے جوکبھی نہیں سوتا اور آپ جس وقت بھی دیکھیں لوگ شہر میں نقل و حرکت کرتے رہتے ہیں اور ریسٹورنٹ، ہوٹل اور ہر قسم کی بزنس مارکیٹ کھلے رہتے ہیں اسی وجہ سے مجھے کراچی بہت پسند ہے۔اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ کراچی شہر کو مزید ترقی دلانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور انکو یقین ہے کہ وہ بہت جلد کراچی کو اس کا کھویا ہوا عروج واپس دلاکر دوبارہ سے کراچی کو روشنیوں کا شہر بنادیں گے اور یہ سب ممکن ہے کیونکہ اس شہر کے لوگ اپنے شہر سے پیار کرتے ہیں اور مجھ پر اعتماد کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے مسئلے کا حل نکالا جائے، اس پر قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے سعودی حکومت نے کمیٹی تشکیل دی ہے، سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کا مسئلہ کچھ ہی ہفتوں میں حل ہوجائے گا۔بعد ازاں سعودی قونصل جنرل محمد عبداللہ عبدالدائم نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو قرآن شریف کا تحفہ پیش کیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل کو سندھی ثقافتی تحفہ اجرک پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.