ایجوکیشن بلدیات کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک اور آئینی درخواست دائر کردی گئی
جمعرات 22 ستمبر 2016 22:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) محکمہ بلدیات کے تعلیم کے شعبے سے وابستہ 762سے زائد اساتذہ وعملے کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ایجوکیشن کے 31ملازمین نے سیدمزمل شاہ کی سربراہی میں جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ اور شعاع النبی ایڈوکیٹ کے توسط سے ایک اور آئینی درخواست دائر کردی جسکی سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عبدالغنی سومرو پر مشتمل ڈویثر ن میں ہوئی ۔
شعاع النبی ایڈوکیٹ اور ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کے ایم سی سے ڈی ایم سیزمیں ٹرانسفر کرکے بھیجے جانے والے 762ملازمین کو تنخواہیں ادانہیں کی جارہی ہیں جس سے انکے گھروں میں فاقہ کشی کی نو بت آگئی ہے ۔لٰہذا ڈی ایم سیز کو پابند کیا جائے کہ وہ ان ملازمین کو فوری طور پر فروری 2016ء سے تنخواہ جاری کیا جائے جبکہ دسمبر سے فروری تک کی تنخواہیں کے ایم سی سے ادا کروائی جائیں اس پر عدالت نے میونسپل کمشنر کے ایم سی ،سیکریٹری بلدیات سمیت ڈی ایم سیز کے میونسپل کمشنر ز کو 25اکتوبر تک عدالت میں جواب داخل کرنے لیے ذاتی طور پر طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.