چین میں ایک نوجوان نے محبت کی نئی مثال قائم کر دی، نوجوان نے آئی فون سیون کے لئے جمع شدہ رقم سے دوست کے لئے شادی کی انگوٹھی خرید لی

جمعہ 23 ستمبر 2016 21:23

چین میں ایک نوجوان نے محبت کی نئی مثال قائم کر دی، نوجوان نے آئی فون ..

شین جن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23ستمبر ۔2016ء) یوں تو پیار عشق اور محبت کو فلموں میں ہی نئے طریقے سے پیش کیا جاتا ہے تاہم چین میں ایک نوجوان نے اپنی دوست کو شادی کے لئے ایک انوکھے طریقے سے پیشکش کر کے محبت کی ایک نئی مثال قائم کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق چین میں ایک نوجوان نے اپنی دوست کو شادی کی انوکھے طریقے سے پیشکش کر کے محبت کی نئی مثال قائم کر دی۔

(جاری ہے)

چینی صوبہ گوانگ ڈونگ کیشہری نے مشہور موبائل کمپنی آئی فون کے نئے ماڈل کو خریدنے کے لئے رقم جمع کی اور اپنی دوست کے ساتھ آئی فون سیون خریدنے کے لئے فرنچائز پر چلا گیا تاہم راستے میں نوجوان کا ارادہ بدل گیا اور اس نے آئی فون سیون کے لئے جمع کی جانے والی رقم سے اپنی دوست کے لئے ایک خوبصورت انگوٹھی خریدی اور پھر آئی فون کی فرنچائز کے باہر جا کر اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کر دی جسے نوجوان کی دوست نے فوری طور پر قبول کر لیا ۔دونوں کی تصاویر کو سماجی ویب سائٹس پر خاصی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور صارفین لاکھوں کی تعداد میں دونوں کے درمیان آئی فون سیون پر محبت کو غالب رکھنے کے جذبے کی قدر کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :