’’یاہو‘‘ کے 50 کروڑ صارفین کی معلومات چوری ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 ستمبر 2016 22:04

’’یاہو‘‘ کے 50 کروڑ صارفین کی معلومات چوری ہونے کا انکشاف

نیو یارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر2016ء) ’’یاہو‘‘ کے 50 کروڑ صارفین کی معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی مشہور ٹک کمپنی "یاہو" کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یاہو نے ای میل اکاونٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ 2014 میں پیش آیا تھا۔ کمپنی کے 50 کروڑ صارفین کی معلومات چوری ہوئی تھیں۔

چوری ہونے والی معلومات میں ذاتی معلومات اور سیکیورٹی سوال و جواب شامل تھے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے یاہو میل کے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی معلومات کی حفاظت کیلئے فوری اپنے اکاونٹس کا پاس ورڈ تبدیل کر دیں۔