معروف نعت گو شاعر کوثر بریلوی انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 ستمبر 2016 22:42

معروف نعت گو شاعر کوثر بریلوی انتقال کر گئے

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر2016ء) معروف نعت گو شاعر کوثر بریلوی انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف نعت گو شاعر کوثر بریلوی انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کوثر بریلوی کافی عرصے سے علیل تھے جس کے بعد وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ کوثر بریلوی کو شاہ فیصل کالونی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔