کامیڈی سے بھرپور ایکشن فلم ’فِسٹ فائٹ‘کاپہلاٹریلر جاری

ہفتہ 24 ستمبر 2016 13:42

کامیڈی سے بھرپور ایکشن فلم ’فِسٹ فائٹ‘کاپہلاٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 ستمبر۔2016ء) نامور ہالی ووڈ اداکار آئس کیوب کی کامیڈی سے بھرپور ایکشن فلم’فِسٹ فائٹ‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔رِچی کین کی ہدایت کار ی میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک اسکول میں پڑھانے والے دو ایسے ٹیچرز کے گِرد گھوم رہی ہے جو معمولی جھگڑے پر ایک دوسرے کو باقاعدہ فائٹ کا چیلنج کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ڈرپوک ٹیچر اس چیلنج سے خوفزدہ ہو کر فائٹ سیکھنے کی ٹھان لیتا ہے، جس میں اْسے نہایت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شان لیوی اور میکس گرین فیلڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں آئس کیوب کے علاوہ چارلی ڈے ، ٹریسی مورگن ، جیلیان بیل ، کرسٹینا ہینڈرک اور کومائیل نینجی شامل ہیں۔نیو لائن سنیما کی تیار کردہ طنز و مزاح سے بھرپور یہ ایکشن ڈرامہ فلم آئندہ سال 17فروری کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :