بھارت دیکھ لے ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کیخلاف پشتون قبائل نے چمن میں احتجاج
میاں محمد ندیم ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:14
چمن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر۔2016ء)بھارت دیکھ لے ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کیخلاف پشتون قبائل نے چمن میں احتجاج کیا اور ریلی نکالی،قبائلیوں کا کہناتھاکہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
(جاری ہے)
ہزاروں پشتون سرحدی قبائل نے ڈی سی کمپلیکس چمن سے چمن پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ،مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر بھارت مخالف نعرے درج تھے اورنعرے لگا رہے تھے کہ بھارت جان لے پاکستان برما نہیں۔
پشتون قبائل نے بھارت کو پیغام دیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،احتجاج اور ریلی کے دوران مظاہرین نے بھارتی حکومت اورنریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دیا،اس موقع پر قبائلیوں نے حلف لیتے ہوئے کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مغربی سرحد کے پشتون قبائل سیسہ پلائی دیوار بن کر لڑیں گے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.