ساہیوال ٹریفک حادثات 2 بچوں سمیت 4 جاں بحق،15 شدید زخمی
زخمیوں کو سول ہسپتال داخل کرا دیا گیا ،چار کی حالت نازک
ہفتہ 24 ستمبر 2016 20:03
ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور پندرہ شدید زخمی ہو گئے جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔ یوسف والا نور شاہ روڈ چک 50جی ڈی کے قریب ایک موٹر سائیکل کی کار سے ٹکر کے نتیجہ میں ایک چھ سالہ بچہ حسیب جاں بحق ، ذوالفقار اور اسکا باپ اللہ دتہ شدید زخمی ہوگئے۔ چک6-95آر ، چک9-91ایل اور کوٹ خادم علی شاہ میں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک بچہ اختر تین سالہ جاں بحق جبکہ جاویداسکا باپ رمضان، ایک عورت تسلیم اسکا خاوند سیف اللہ ، محمد عاشق اسکی بیوی فاطمہ پچیس سالہ ، ارشادپچیس سالہ اسکا بھائی رضوان بیس سالہ شدید زخمی ہو گئے۔
فرید ٹاؤن میں موٹر سائیکل اور رکشہ کی ٹکر کے نتیجہ میں نوافراد ریاض احمد ، محمد علی ، مریم چالیس سالہ ، مہوش سات سالہ ، آمنہ تین سالہ ،یٰسمین پنتالیس سالہ ، عرشہ تئیس سالہ، شعیب چونتیس سالہ اور نصیر احمد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے نصیر احمد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔(جاری ہے)
فرید ٹاؤن محمد پور روڈ پر چک 6-91آر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ایک نوجوان سائیکل سوار پہلوان کو ٹکر ماری جس سے وہ موقعہ پر ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس فرید ٹاؤن نے ڈرائیور محمد ندیم کو گرفتار کر لیا اور ٹریکٹر ٹرالی نمبر 811ایس ایل ایل بھی قبضہ میں لے لی ۔تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا ہے جہاں چار زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.