سینئر سکورر پی سی بی عبدالحمید (پوپا )بینیفٹ کرکٹ میچ کیلئے ٹیموں کا اعلان

نواب عاشق حسین قریشی اور خواجہ ندیم احمد بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اب تک ساہڑے سترہ لاکھ کی رقم اکٹھی کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ عامر الیاس بٹ

ہفتہ 24 ستمبر 2016 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) عامر کیبلز کے زیر اہتمام سینئر سکورر پی سی بی عبدالحمید (پوپا) کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے اور ان کے اہلخانہ کو امدادی رقم دینے کیلئے سلسلے میں بینیفٹ میچ 25 ستمبر بروز اتوار کو شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ یہ ٹی ٹوینٹی میچ 12بجے دوپہر شروع ہوگا۔ اس میچ میں سی ای او پی وی سی اے نواب عاشق حسین قریشی اور صدر ایل آر سی اے خواجہ ندیم احمد بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ہر خاص وعام کو شرکت کی دعوت ہے۔ چیف آرگنائزر عامر الیاس بٹ نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہم عبدالحمید (مرحوم) کے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپیہ دیں گے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم کے ساتھ ہم اب تک ساڑھے سترہ لاکھ روپے جمع کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور اب انشاء اللہ تعالیٰ ہم اپنے ٹارگٹ سے زیادہ رقم مرحوم کے اہلخانہ کو دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کارِ خیر میں جن لوگوں نے بھی حصہ ڈالا ہے ہم دل کی اتہہ گہرائیوں سے ان کے شکرگزار ہیں۔ عامر الیاس بٹ الیون کپتان عامر الیاس بٹ، خواجہ ندیم احمد، محسن آفتاب قرشی، چوہدری شفقت حسین، شاہد انور، جمشید سلمان، اکرم رضا، رضوان اسلم، ظہور الہٰی، جاوید حیات، ریحان رؤف، افضل شاہ، منیر شاہ، عظمت بٹ گگو، اکبر علی اور شکیل ملک جبکہ سلمان خان الیون کے کپتان محمد سلمان خان کھلاڑیوں میں نواب عاشق حسین قریشی، ظہیر اقبال، حماد مقبول، رضوان نثار، دستگیر بٹ، سہیل ادریس، جمشید علی، عزیز الرحمن، محمد سمیع، رؤف وائیں، عمران اکبر، اطہر محمود، سجاد اکبر، شفقت تنویر بٹ اور سلیم بٹ شامل ہیں۔ (قیوم زاہد)