آنے والے انتخابات میں عوامی اتحاد پارٹی سندھ کی ہر سیٹ پر الیکشن لڑے گی ، لیاقت علی جتوئی
مراد علی شاہ نے قومی خزانے کا کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، پیپلز پارٹی کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑ سکتے ، سابق وزیراعلیٰ کا پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 24 ستمبر 2016 22:32
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) عوامی اتحاد پارٹی پاکستان کے چیئرمین اور سابقہ وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوامی اتحاد پارٹی سندھ کی ہر سیٹ پر الیکشن لڑے گی اور پیپلزپارٹی کو کسی بھی جگہ کھلا میدان نہیں دیا جائیگا۔ مراد علی شاہ نے قومی خزانے کا کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
وہ لطیف آباد میں پارٹی رہنما شاہد حنیف کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ لیاقت جتوئی نے کہاکہ اگر ملک کو بچانا ہے تو سندھ میں گورنر راج نافذ اور کراچی کی طرح پورے سندھ میں جرائم پیشہ اور کرپٹ افراد کیخلاف آپریشن کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے فوج کی مخالفت میں بات کی ، انہوں نے بے گناہ لوگوں کو مروایا، ان کے خلاف قومی اور صوبائی اسمبلی میں قرارداد پیش کیوں نہیں کی جاتی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.