Live Updates

رائے ونڈ مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت رد عمل نہیں‌ برداشت کر سکے گی ۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 ستمبر 2016 12:01

رائے ونڈ مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت رد عمل نہیں‌ برداشت کر سکے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین ہمیں پر امن احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنی زیادہ کرپشن ہو گی اتنی ہی زیادہ غربت ہو گی ۔ مزدوروں اور کسانوں پر بھی جو ظلم ہو رہا ہے اس کے پیچھے بھی کرپشن ہی موجود ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر رائے ونڈ مارچ میں کوئی بھی رکاوٹ ڈالی تو رد عمل برداشت نہیں کر سکے گی۔

ہم نے 126 دنوں کا دھرنا دیا، ہمیں اسی طرح موقع دیا جانا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پر امن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔ آئین میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے ۔ جسٹس وجیہہ الدین سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ان کا احترام کرتے ہیں اگر وہ اپنی الگ جماعت بنانا چاہیں تو بنا سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :