کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 22 اگست کو ہنگامہ آرائی اور بغاوت سے متعلق دو مقدمات کاچالان منظور کرلیا‘ حکومت سندھ نے رینجرز کے دو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کو 22 اگست کے مقدمات کی پیروی کی منظوری دے دی
میاں محمد ندیم پیر 26 ستمبر 2016 16:58
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2016ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 22 اگست کو ہنگامہ آرائی اور بغاوت سے متعلق دو مقدمات کاچالان منظور کرلیاجبکہ حکومت سندھ نے رینجرز کے دو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کو 22 اگست کے مقدمات کی پیروی کی منظوری دے دی۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 22 اگست کو ہنگامہ آرائی اور بغاوت سے متعلق دو مقدمات کا چالان منظور کرلیا۔
مقدمات کی باقاعدہ سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو میں ہوگی۔چالان میں 50 سے زائد ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے اور اس میں تین درجن سے زائد گواہوں کے نام شامل ہیں۔چالان کے مطابق تین عینی شاہدین نے ملزمان کو شناخت کیا ہے۔گرفتار ملزمان میں کنور نوید جمیل،شاہد پاشا،قمر منصور سمیت دیگر شامل ہیں۔(جاری ہے)
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے 22 اگست کے تین مقدمات میں 25 ،25 ہزار روپے کے زرضمانت جمع کرادئیے جس کے بعد ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
انہوں نے ایک کیس میں بیان بھی ریکارڈ کرادیا۔ کیس میں خواجہ اظہار کو پولیس نے عدم ثبوت کی بناءپر رہا کردیا تھا۔دوسری طرف حکومت سندھ نے رینجرز کے دو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کو 22 اگست کے مقدمات کی پیروی کی منظوری دے دی۔ساجد محبوب شیخ اور مشتاق جہانگیری کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز تعینات کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.