ڈی پی او چنیوٹ کی ہدایت پرپولیو مہم کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کردیے گئے
ثنااللہ ناگرہ پیر 26 ستمبر 2016 17:21
چنیوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26ستمبر2016ء):ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کی ہدایت پر موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع بھر میں دوران پولیو مہم سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 26-09-16 تا مورخہ 30-09-16 تک ضلع بھر میں پولیو مہم شروع ہے ۔گزشتہ کچھ عرصہ سے ملک میں پولیو مہم پر کام کرنے والی ٹیموں اور ورکرز کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔
موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سخت سکیورٹی انتظامات کر دیے گئے ہیں تاکہ پولیو ٹیموں / ورکرز کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ضلع ہذا میں کل 562 پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلائیں گی جبکہ کل 593 پولیس اہلکااراور قومی رضا کار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامورکیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
دوران پولیو مہم3 ڈی ایس پیز،5 انسپکٹر،9سب انسپکٹر ، 37 ہیڈ کنسٹبلان،391کنسٹیبلان اور147 قومی رضاکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
پولیس لائن چنیوٹ میں 4 ریزرو ہائے ہمہ وقت تیار رہیں گی۔ایلیٹ فورس کی کل 6 ٹیمیں ڈیوٹی دینگی ہر تحصیل میں ایک ایک ٹیم موثر گشت کرے گی جبکہ 3 ٹیمیں ضلعی ہیڈ کوارٹر میں سٹینڈ ٹو رہیں گی ۔ جملہDSP's اورSHOs ضلع ہذا ، ڈے گشت افسران تھانہ جات ضلع ہذا اور انچارج چوکیات پولیو مہم کے سلسلہ میں لگائی گئی ڈیوٹی کو وقتاً فوقتاً چیک کر یں گے۔ اس کے علاوہ انچارج ریسکیو 15 اور انچارج QRF پولیو مہم کے دوران موئثر گشت کر یں گے تاکہ پولیو ٹیمو / ورکرز کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے سکے۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.