جدہ: غیر ملکی شہری اپنی ذاتی موبائل فون دکانوں کی قیمت500,000ریال تک مانگنے لگے

منگل 27 ستمبر 2016 11:27

جدہ: غیر ملکی شہری اپنی ذاتی موبائل فون دکانوں کی قیمت500,000ریال تک مانگنے ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء): سعودی عرب میں موبائل فون کے شعبے میں سعودائزیشن کے نفاذ کے بعد متعدد مشکلات دیکھنے میں آئی تھیں۔ جن میں سعودی شہریوں کو تربیت سے لیکر موبائل فون کی دکانیں چلانے تک کے معاملات آئے ۔ مگر اب نئی مشکل سامنے آئی ہے . مقامی اخبار کے مطابق جدہ کی موبائل مارکیٹ میں متعدد ایسی دکانیں بند پڑیں ہیں جن کہ مالکان غیر ملکی تھے۔

(جاری ہے)

دکان مالکان کا کہناہے کہ دکانوں پر کام تو نہیں کر سکتے لیکن انہیں اپنی دکان بیچنے کے عوض کم از کم 500,000سعودی ریال چاہیئے ۔ معاشی ماہر عبداللہ القحطانی کا کہناہے کہ دکان مالکان کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے ۔انہیں قوانین کی پابندی کرنی ضروری ہے ۔عبداللہ کریم نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس چیز کا ادراک ہونا چاہیئے کہ غیر ملکی شہریوں نے چھوٹے سے کاروبار سے اپنے کاروبار کو بڑے پیمانے تک لے کر گئے ہیں۔ کم ازکم اب ان کی املاک کی بہتر قیمت دینا چاہیئے ۔