مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی زیر صدارت اجلاس اختتام پذیر
سمیرا فقیرحسین منگل 27 ستمبر 2016 16:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 ستمبر 2016ء):وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں ایڈشنل سیکٹری قومی سلامتی خوشدل خٹک، نیکٹا کے سربراہ احسان غنی، ایف آئی اے کے سربراہ محمد عملیش، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کمیٹی کے اراکین سمیت انٹیلی جنس اداروں اور مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر قومی سلامتی کی زیر صدارت اس اجلاس میں سائبر کرائم ایکٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات ایف آئی اے درج کرے گی۔ سائبر کرائم کے نفاذ اور اس پر عملدرآمد کے لیے ایف آئی اے کی صلاحیت کو مزید بڑھایا جائے گا۔(جاری ہے)
جس سے متعلق وزارت داخلہ ایف آئی اے حکام کو اختیارات کا نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون صوبائی چیف جسٹسز سے رابطہ کریں گے۔ وزارت قانون سائبر کرائم مقدمات کی سماعت کے لیے ججز کا تعین کرے گی۔مزید یہ کہ اس اجلاس میں سائبر کرائم ایکٹ پر عملدر آمد کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے ، علاوہ ازیں سائبر کرائم کا مقدمہ کیسے درج ہو گا اور اس کے خلاف کارروائی کیسے ہو گی یہ تمام امور طے کرنے کے لیے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ جبکہ ایف آئی اے ، وزارت قانون اور مذہبی امور کو مکینزم کی تیاری کے لیے ایک ہفتے کی مہلت بھی دے دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بادی النظر میں فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہوئے،ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
-
کرغستان میں موجود طلبہ وطالبات اپنے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات سے مطمئن نہیں
-
قوم سے گلا ہےکہ ہمیں تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا لیکن قوم خاموش ہے
-
مجھے جعلی کیس میں نااہل کرنے والے ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے
-
بیرسٹر گوہر کا وزارت خارجہ سے کرغستان میں موجود پاکستانی طالب علموں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے بحفاظت پاکستان پہنچانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ
-
شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے مابین شدید جھڑپیں
-
بشکیک معاملے کے حل کیلئے سیاست ایک طرف رکھ دینی چاہیے، زلفی بخاری
-
حکومت نے برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 75 روپے تک کی مزید کمی کردی
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر جمہوریہ کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم کی کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ امنگازیف الماز سے ملاقات
-
نوازشریف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کو وفاقی حکومت سے متعلق لفظی گولہ باری زیب نہیں دیتی، خواجہ سعد رفیق
-
سائفر کیس،عمران خان اورشاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.