بیرسٹر گوہر کا وزارت خارجہ سے کرغستان میں موجود پاکستانی طالب علموں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے بحفاظت پاکستان پہنچانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ

ہفتہ 18 مئی 2024 18:40

بیرسٹر گوہر کا وزارت خارجہ سے کرغستان میں موجود پاکستانی طالب علموں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے وزارت خارجہ سے کرغستان میں موجود پاکستانی طالب علموں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے بحفاظت پاکستان پہنچانے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ متعدد پاکستانی طلباء کرغستان میں مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والیخصوصاً التمیمی یونیورسٹی بشکیک سے طالب علموں نے رابطہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی طلباء نے کرغستان کی تشویشناک صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ساری صورتحال کے پیش ِ نظر ہم وزارت خارجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرغستان میں موجود سفیر سے رابطہ کرے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت خارجہ وہاں موجود طالب علموں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے ان کو بحفاظت پاکستان پہنچانے کے لئے اقدامات کرے۔