چائنہ کی ادویات سے متعلقہ قومی کارپوریشن سائنو فارم کے اعلی سطحی وفد کی سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات

منگل 27 ستمبر 2016 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) چائنہ کی ادویات سے متعلقہ قومی کارپوریشن سائنو فارم کے اعلی سطحی وفد نے منگل کو اسلام آباد میں وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا ان کی کمپنی چائنہ میں طبی شعبے کے آلات اور ادویات تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی تقریباً 40.5 بلین ڈالر کی سالانہ فروخت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اور فارچون گلوبل میگزین میں پچھلے سال دنیا کی پانچ سو بڑی کمپنیوں میں 276 ویں نمبر پر تھی۔ وزیر قومی صحت نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں ادویات کی مختلف اجزاء کی تیاری کے حوالے سے اور ویکسین کے حوالے سے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ اس کے علاوہ طبی آلات میں بھی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے انتہائی ساز گار حالات ہیں۔ چائنہ کمپنی نے طبی شعبے میں اپنی سرمایہ کاری میں بھر پور دلچسپی ظاہر کی۔ ویکسین کی تیاری کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔