ایران اور سعودی عرب نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے، پاکستان اس کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتا ہے ،احسن اقبال
جمعہ 30 ستمبر 2016 14:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہحکومت پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت صنعتی تعاون کیلئے توانائی منصوبوں کواولین ترجیح دے رہی ہے۔چین نے پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پرعمل درآمد میں پیش رفت پراطمینان ظاہر کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری قومی منصوبہ ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ریلوے لائنوں اورذرائع مواصلات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ مغربی روٹ 2018ء تک مکمل ہوجائے گا جوگوادرکوکوئٹہ اوررتوڈیرو سے ملائے گا۔ گوادربندرگاہ کی تعمیر سے بلوچستان کے عوام کی زندگی بدل جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے تحت 35ارب ڈالر توانائی کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے،اس سے ملک میں صنعتی انقلاب آئیگا۔ ملک میں 10 ہزار 4 سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے 2018 ء تک مکمل کئے جائیں گے جس کی تکمیل سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابوپایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبے سی پیک کے تحت مکمل ہونے کے بعد ملک کے معاشی وسماجی حالات میں تیزی سے بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ چین کی کمپنیاں10 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل شبانہ روز محنت کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین کی کمپنیاں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشنز لائنز کے بہتری کے لئے بھی کام کر رہی ہے جو فی الحال زیادہ بوجھ برداشت کرنے کے لئے قابل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ راہداری منصوبہ بلوچستان اور ملک کی معاشی ترقی کا زینہ ہے‘ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں، اس منصوبے کی بدولت بلوچستان میں نئی صنعتیں بنیں گی جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ یہاں کے لوگوں میں معاشی استحکام کی بدولت خوشحالی وبہتر معیار زندگی کی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہاکہپاکستان کا مستقبل قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے تسلسل میں ہے، پاکستان کے چین کے ساتھ سیاسی تعلقات سٹرٹیجک اکنامک تعلقات میں تبدیل ہو چکے ہیں، اس کے ہماری ترقی اور خطے کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ گوادر سی پیک کا گیٹ وے ہو گا، یہ اس صدی کا بڑا موقع ہے اس کو ضائع نہیں کر سکتے۔ خطے کے تین ارب عوام کو اس کا فائدہ ہوگا ۔مزید اہم خبریں
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان ، اظہار برہمی
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی مذمت
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے الگ کرکے این سی سی آئی اے کے نام سے نئی ایجنسی بنادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.