آرمی چیف کا لاہور گیرژن کے قریب نئی قائم شدہ کمبیٹ ری ایکشن فیسلٹی کا دورہ ‘ فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار

جمعہ 30 ستمبر 2016 16:35

راولپنڈی /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 ستمبر۔2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول ‘ورکنگ باؤنڈری اور پوری بین الاقوامی سرحد پر پاک فوج انتہائی چوکس ہے ‘دشمن کی طرف سے کسی بھی کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ‘بد نیتی پر مبنی پراپیگنڈہ کے ذریعے پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعہ کو لاہور میں نئی قائم شدہ کمبیٹ ری ایکشن فیسلٹی کا دورہ کیا آرمی چیف کو اس موقع پر نئی قائم شدہ فیلسٹی میں فوجیوں کی تربیت کے مختلف پہلوؤں سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ جنگی تیاریوں پر مزید توجہ مرکوز کریں کیونکہ زمانہ امن میں تربیت ہی کسی بھی مسلط کی جانے والی جنگ کو ٹالنے اور جیتنے کی ضامن ہے ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول ‘ورکنگ باؤنڈری اور پوری بین الاقوامی سرحد پر پاک فوج انتہائی چوکس ہے دشمن کی طرف سے کسی بھی کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ بد نیتی پر مبنی پراپیگنڈہ کے ذریعے پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا ۔قبل ازیں آرمی چیف نے گیرژن اکیڈمی نئے قائم شدہ جونیئر کیمپس کا افتتاح کیا اور پہلی سکول اسمبلی میں شرکت کی ۔

واضح رہے کہ آرمی چیف اسی سکول میں 44سال قبل (مارچ1967سے 1972)زیر تعلیم رہے اس لئے ان کی اس سکول میں آمد ایک انتہائی خاص موقع تھا ۔طلباء ‘ اساتذہ اور لاہور گیریژن ایجو کیشن سسٹم سٹاف کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی کور کمانڈر لاہور جنرل اشفاق علی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :