مسیحی خاندان نے اسلام قبول کر لیا

اسلام کی حقانیت اور جامع تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا، سربراہ خاندان

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:56

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) عیسائی خاندان نے اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل کر لیا، خاندان کے سربراہ نے بتایاکہ اسلام کی حقانیت اور جامع تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔نومسلم خاندان کے سربراہ خالد نے اپنی اہلیہ عابدہ اور بچوں مریم ،سرینہ ،شامل کے ہمراہ حلقہ بگوش اسلام ہونے کا شرف حاصل کیا اس موقع پر معروف آئی سرجن ڈاکٹر خالد محمود چوہدری ،صدر عوامی پریس کلب (رجسٹرڈ) یاسر ندیم چوہدری بھی موجود تھے ،پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر سید احمد کمال شاہ نے انہیں کلمہ طیبہ پڑھایا اور اسلام قبول کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خصوصی دعا بھی کرائی۔

(جاری ہے)

اسلام قبول کرنے والے خاندان کے سربراہ خالد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام قبول کرنے پر دلی اطمینان اور روحانی مسرت محسوس کرتا ہوں اسلامی تعلیمات کا بہر دلجمعی سے مطالعہ کیا اور اسلامی تعلیمات کے مطالعہ سے تمام تر حقائق مجھ پر منکشف ہو گئے اور اللہ تعالی کی واحدانیت اور حضرت محمد اللہ کے نبی آخر الزمان ہونے کے یقین نے مجھے ایمان کی عظیم دولت سے سرفراز کیا ہے جس پر میں اللہ تعالی کے سامنے سر بسجود ہو کر ہر روز شکر ادا کرتا ہوں اسلامی تعلیمات ہی دنیا اور آخرت میں فلاح کا واحد راستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :