پا کستان کے تیسرے بڑے شہر کی چیئر مین شپ میں فا ئنل دوڑ دھوپ شروع ،امیدواروں نے پتے شو کر نے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:14

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء)پا کستان کے تیسرے بڑے شہر کی چیئر مین شپ کے دو نوں امید واروں میں فا ئنل دوڑ دھوپ شروع ہو گئی امیدواروں نے اپنے اپنے پتے شو کر نے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی تفصیلات کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پا کستان کے تیسرے بڑے اور اہم شہر فیصل آباد کی چیئر میں شپ کے لیے مقا می قیادت سے مشاورت شروع کر دی ہے اس سلسلہ میں سا بق ضلعی نا ظم چو ہدری زا ہد نذیر اور سا بق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل سا ہی کے بیٹے جنید سا ہی نے اپنے اپنے پتے شو کر نے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں دو نوں امید واروں کا تعلق ق لیگ سے تھا دونوں الیکشن2013سے پہلے ن لیگ میں شا مل ہو ئے مقا می قیا دت دو نوں کے حق میں نہیں ذرائع نے بتا یا کہ مقا می قیادت مشرف دور میں ثا بت قدم رہنے والی کسی بھی شخصیت کو یہ عہدہ دلوا نے کے حق میں ہے۔